ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پدماوت تنازع:صرف مسلمانوں کے وزیر اعظم کا 56انچ کا سینہ ہے، کرنی سیناکے غنڈوں کے آگے سرکارنے سرینڈرکردیاہے:اسدالدین اویسی

پدماوت تنازع:صرف مسلمانوں کے وزیر اعظم کا 56انچ کا سینہ ہے، کرنی سیناکے غنڈوں کے آگے سرکارنے سرینڈرکردیاہے:اسدالدین اویسی

Thu, 25 Jan 2018 22:01:25    S.O. News Service

نئی دہلی، 25؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کرنی سینا کے بڑے پیمانے پر احتجاج اورمظاہرے کے درمیان آج پدماوت سینماگھروں میں ریلیز کردی گئی ہے ،لیکن راجپوت سماج خاص طور پر کرنی سینا تشدد کے ذریعہ انتظامیہ کو چیلنج دے رہی ہے۔اس دوران آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے صدر اور حیدرآباد سے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے فلم ’پدماوت‘کے بہانے ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)اور وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید حملہ بولا ہے۔وزیراعظم مودی پرطنزکستے ہوئے اویسی نے کہا کہ مودی کہتے ہیں کہ ان کا سینہ 56انچ کا ہے لیکن اب یہ ثابت ہوگیا ہے کہ یہ صرف مسلمانوں کے لئے ہے۔اویسی نے کہا کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے یہ اور کچھ نہیں بلکہ بی جے پی کی طرف کی جا رہی ’پکوڑا‘سیاست ہے۔وزیر اعظم اور ان کی پارٹی نے ان مخالفت کرنے والے لوگوں کے سامنے سرینڈر کر دیا ہے، ان کے پاس 56انچ کاسینہ صرف مسلمانوں کے لئے ہے۔قابل ذکر ہے کہ اویسی بھی پدماوت فلم کی مخالفت کر رہے ہیں۔


Share: